You can read the full story here.
ميں نے آج اخبار ميں ايک مضمون پڑھا جس کی بنا پر ميں نے، پاکستان ميں، عورتوں کے حقوق کے موضوع پر لکھنے کی ٹھانی۔ ہمارے معاشرے ميں عورتيں اتنی ستم ظريفی کا شکار کيوں ہيں؟ پاکستان کے گاوں اور چھوٹے بڑے شہروں ميں، عورتوں کی درجہ دوئم حيثيت ہے۔ يہ درست ہے کہ مغرب ميں بھی کچھ حد تک يہی حال ہے، ليکن ہمارے ہاں ايک مرد اور عورت کی زندگی ميں زمين آسمان کا فرق ہے۔ ميں معاشرے کی ان باتوں کا ذکر نہيں کر رہا جن کی اسلام اجازت نہيں ديتا مثلاً بےپردگی وغيرہ۔ ميں اُن حقوق کا ذکر کر رہا ہوں جو عورت کو اسلام نے ديۓ ہيں۔ سونيا ناذ اور اب يہ، اِس بات کا ثبوت ہيں کہ ہمارے ملک ميں، عورتوں کو بہتر حقوق کی اشد ضرورت ہے۔ آيں ہم سب دعا کريں کہ ايک دن عورتوں کو برابر حقوق فراہم ہوں گے، ناکہ صرف پڑھے لکھے بلکہ انپڑھ طبقے ميں بھی۔ انشاﷲ ۔
آپ پوری سٹوری يہاں پڑھ سکتے ہيں۔
آپ پوری سٹوری يہاں پڑھ سکتے ہيں۔
No comments:
Post a Comment